فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق فیصل آباد کے شہریوں کو آبی و فضائی آلودگی سے بچانے کیلئے انڈسٹری کی شہری حدود سے باہر منتقلی کے پلان پر پیشرفت کا تسلسل جاری ہے۔ کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں کی زیرصدارت فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) میں ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ری لوکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہد ری، ڈی او انڈسٹریز محمد عرفان،ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول عثمان اظہرکے علاوہ تاجر وصنعتکار بھی شریک تھے۔ اجلاس میں انڈسٹری کی مرحلہ وار شہر سے باہر صنعتی زونز میں منتقلی کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اورانڈسٹری ری لوکیشن کے امور کو تیزی سے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔




