لائیو سٹاک کارڈ ریکوری کے مقررہ اہداف حاصل کیے جائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسٹینشن، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایکسٹینشن لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر محسن علی بھٹی نے ضلع فیصل آباد کا دورہ کیا اور پنجاب لائیوسٹاک کارڈ،ریکوری اور جار ی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت زیر تعمیر منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر روبینہ انجم نے ڈپٹی ڈائریکٹرز کے ہمراہ تحصیل وار پنجاب لائیوسٹاک کارڈ ریکوری کی تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے تحصیل تاندلیانوالہ میں ریکوری کے عمل کو مزید موثر بنانے کے لئے جامع حکمت عملی پیش کی۔بعد ازاں سول ویٹرنری ہسپتال فیصل آباد میں زیر تعمیر آپریشن تھیٹر اور ایکس رے منصوبے کا معائنہ کیا گیا۔اس دوران تعمیراتی کام کے معیار کو مزید بہتر، شفاف اور پیشہ ورانہ بنانے کے لئے ضروری ہدایات جاری کی گئیں تاکہ تمام امور منظور شدہ معیار کے مطابق مکمل کئے جا سکیں۔متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ ریکوری کے مقررہ اہداف بروقت حاصل کئے جائیں اور ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ محکمہ لائیوسٹاک کی سروس ڈیلیوری کو مزید موثر بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں