لائن ازم لیڈر شپ انسانیت کی خدمت کے مواقع فراہم کرتی ہے،ڈاکٹر نثاراحمد چوہدری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) لائن ازم لیڈر شپ اور انسانیت کی خدمت کے مواقع فراہم کرتی ہے’ بنی نوع انسان کی خدمت عظیم کام ہے’ اللہ کے بندوں کے مصائب ختم کر کے انہیں راحت پہنچانا ایک اچھے انسان ہونے کا بہترین ثبوت ہے’ میں اللہ کا شکر بجا لاتا ہوں جس نے ہم سب کو اپنے بندوں کے مسائل میں کمی کرنے کی ڈیوٹی پر مامور کر دیا ہے’ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ گورنر305-N1پاکستانMJF ڈاکٹر نثار احمد چوہدری نے فیصل آباد پلاٹینم لائنز کلب کی 15 ویں سالانہ ڈسٹرکٹ گورنر کلب وزی ٹیشن تقریب کے شرکاء سے کیا’ تقریب میں پاسٹ ڈسٹرکٹ گورنر 305-N1پاکستان MJF شیخ عاطف منیر’ وزی ٹیشن چیئرپرسن لائن عبیداللہ انور’ کلب پریذیڈنٹ لائن میاں عبدالوحید’ کلب سیکرٹری لائن منیر احمد’ ٹریژر لائن چوہدری سلمان طارق’ PMJF لائن عبدالرحمن وائس کونسل چیئرپرسن’ لائن فاروق یوسف شیخ سیکنڈ وائس ڈسٹرکٹ گورنر305-N1 ‘ لائن عبدالسلام شاہد سیکنڈ چیئرپرسن فیصل آباد B’ لائن چوہدری ذوہیب ڈسٹرکٹ ٹریژر305-N1′ لائن چوہدری بلال قدوس سابق صدر’ لائن باسط رحمن ڈسٹرکٹ کیبنٹ سیکرٹری کے علاوہ لائنز کلبز’ روٹری کلبز کے صدور’ سیکرٹریز’ ٹریژر اور مختلف طبقائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی’ڈسٹرکٹ گورنر ڈاکٹر نثار احمد چوہدری نے فیصل آباد پلاٹینم لائنز کلب کی دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کی گئی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ہردم تیار رہیں’ انہوں نے زور دیا کہ اپنی طاقت کو زیادہ سے زیادہ بڑھائیں ‘ہمارا تمام تر تعاون آپ کے ساتھ رہے گا اور ہم قدم بہ قدم آپ کی رہنمائی کیلئے موجود رہیں گے’ پاسٹ ڈسٹرکٹ گورنر 305-N1پاکستان MJF شیخ عاطف منیر نے کہا کہ فیصل آباد پلاٹینم لائنز کلب کے سب ساتھی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں’ ہم نے ہمیشہ بہترین کارکردگی دکھائی ہے اور ہراچھے یا برے وقت میں فرنٹ لائن پر کام کرتے ہوئے دکھائی دیئے ہیں’ خدمت کا سلسلہ ہمیشہ چلتا رہے گا اور ہم دعائوں کو سمیٹتے رہیں گے’ فیصل آباد پلاٹینم لائنز کلب کے لائن عبدالوحید نے کہا کہ اپنے مال کو مصیبت زدہ’ کمزور طبقہ کو اوپر اٹھانے اور ضرورت مندوں کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے استعمال کرنے میں جو لطف اور مزہ ہے دنیا کی کسی چیز میں نہیں ہے’ اگر آپ پرسکون رہنا چاہتے ہیں تو آج سے عہد کرلیں کہ ہم نے کسی ایک ضرورت مند کی ضرورت پوری کرنی ہے یقین کریں جب آپ کسی کی مدد کریں گے تو اس کے صلے میں ضرورتمند جو آپ کو دعائیں دے گا دنیا اور آخرت میں آپ کے کام آئیں گی’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کلب سیکرٹری لائن منیر احمدنے کہا کہ ہم نے ایک سال کے عرصے میں سینکڑوںپروجیکٹ کئے ہیں اور اللہ کے فضل سے ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو ریلیف پہنچایا ہے’ ان پروجیکٹس پر کروڑوںروپے خرچ کئے ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک سال میں ہم نے واٹر فلٹریشن پلانٹ’ غریب بچیوں کی شادی’ مختلف سکولوں کے مستحق بچوں کی مالی معاونت’ ہیپاٹائٹس’ کفالت پروگرام’ ہنگرریلیف’ جہیز ‘ آنکھوں کے علاج ‘ ٹری پلانٹیشن’ فری میڈیکل کیمپ’ فری ذیابیطس کیمپ’ فری ادویات کی فراہمی’ فری گلاسز کی فراہمی’ ماہانہ کفالت پروگرام’ الفیصل مرکز نابینا میں ہفتہ وار کھانے کی فراہمی’ سکولوں میں بچوں کو جرسیوں کی فراہمی’ وہیل چیئرز کی فراہمی’ رمضان پیکیج’ اپنا روزگار کیلئے کیش کی فراہمی’ ماہانہ راشن پروگرام’کمبلوں کی فراہمی’ فیملی گالا’ بلڈ بیگز کی فراہمی جیسے مختلف پروجیکٹ پر کام کیا ہے جس سے ہزاروں کی تعداد میں مستحق لوگ مستفید ہوئے ہیں’لائن چوہدری بلال قدوس سابق صدرنے کہا کہ لائن ازم سروسز کا نام ہے’ ہماری خوش قسمتی ہے کہ یہ سروسز ہم خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہے ہیں’ اس میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں ہے یہ سب میرے اللہ تعالیٰ کی عطاء ہے’ اس کے دیئے ہوئے مال سے ہم اس کی مخلوق کی خدمت کر رہے ہیں’ کلب ٹریژرچوہدری سلمان طارق نے کلب کی سالانہ فنانس رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد پلاٹینم لائنز کلب ایکٹیو رول ادا کر رہا ہے’ ہمارا عزم انسانیت کی خدمت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں