3 سالہ پرانے قتل کا فیصلہ مجرم کو سزائے موت

صفدرآباد(نامہ نگار)فاروق آباد کے تین سالہ پرانے قتل کا فیصلہ،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم علی رضا کو سزائے موت سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق مقتول ملک مطیع الرحمان آف فاروق آبادنے مجرم علی رضا کو اپنے گھر کے باہر کھڑا ہونے سے منع کیا تھاجس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا۔اہل محلہ نے بر وقت مداخلت کر کے معاملہ وقتی طور پر ختم کروا دیا تھا تاہم مجرم علی رضا نے یہ رنج دل میںرکھا۔واقعہ کے دو روز بعد علی رضا نے مقتول کی دکان پر جا کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ملک مطیع الرحمان جاں بحق ہو گیا۔عدالت میں مقدمہ نمبر 476/22 کی سماعت مکمل ہونے کے بعدشیخوپورہ ایڈیشنل سیشن جج ملک تنویر احمد اعوان نے فیصلہ سناتے ہوئے مجرم علی رضا کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں