حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کوعوامی مشکلا ت کا احساس ہے-خطے میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے بعدایندھن اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے منفی اثرات کم کرنے کے لیے بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ماہانہ وظیفہ 14500سے بڑھاکر19500کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-جاری بیان میں ان کاکہناتھاکہ حکومت امریکہ اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ اورآئی ایم ایف کے مالیاتی معاملات سے بھی مشکلات کا شکار ہے مگراس کے باوجودحکومت باالخصوص غریب عوام کو ہرسطح پر ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے پارٹی قائد میاں نواز شریف کی پالیسی کے مطابق حکومت نے کفایت شعاری سے بچنے والے اربوں روپے سے سبسڈی دے رہی ہے-انہوں نے کہاکہ عوام نے پی ٹی آئی کے پونے چارسالہ اقتدار میں مہنگائی اوربنیادی سہولتوں سمیت جن مشکلات کاسامنا کیااس سے پوری قوم آ گاہ ہے-آج اگر پی ٹی آئی کی حکومت ہوتی تو عوام زندہ درگورہوتے حکومت نے عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وسیع پیمانے پر اضافے کے باوجود2باراضافے کی سمری کومستردکیا-وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف دھی رانی پروگراماپنی چھت اپنا گھر سمیت ایسے اقدامات کیے جن سے عوام کی مشکلات کم ہوگئی -انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کی طرح بھی عوام کوبنیادی سہولتوں سے محروم نہیں کرے گا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں