صفدرآباد(نامہ نگار)ریلوے کی طرف سے یہ اعلان کہ پنجاب کے مختلف ریلوے ڈویژنز میںنئی ریل گاڑیاں چلانے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے مقصد عوام کوسفر کی ریلوے سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے۔ ریلوے کا یہ منصوبہ خالصتاًعوامی اور ملک مفاد میں ہے۔صفدرآباد ،شیخوپورہ،سانگلہ ہل کو اس میں شامل نہ کرنا حیرت ناک خبر ہے۔ ڈیلی بزنس رپورٹ سے گفتگو میںصفدرآباد کے شہریوں نے وفاقی وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور تا فیصل آباد ریلوے سیکشن پر بھی نئی گاڑیاں چلائی جائیں۔ شیخوپورہ، جڑانوالہ،ننکانہ صاحب،کمالیہ شور کوٹ سیکشن تو شامل ہے لیکن شیخوپورہ ،صفدرآباد ،سانگلہ ہل کو اگنور کردیا گیا ہے۔




