مہنگائی کا نیا طوفان،ضروریات زندگی کی ہر چیز مہنگی

لاہور (بیوروچیف) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات اشیائے خورونو ش کی قیمتوں پر بھی ظاہر ہونے لگے ہیں، جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں مہنگائی میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 5کلو آٹا 500روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح گھی اور آئل کی قیمتیں بھی بلند ترین سطح پر برقرار ہیں۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق درجہ اول گھی 590روپے فی کلو اور آئل 595روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔ درجہ دوم گھی 540روپے فی کلو جبکہ آئل 545 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ درجہ سوم گھی کی قیمت 470سے 475روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔تاجروں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بڑھ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں سبزیوں اور پھلوں سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں