فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کے نرغے میں آ گیا، آج پھر مزید49وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیرہ کو بے آبرو، 7خواتین اور3نوجوانوں کو اغواء کر لیا گیا’پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ جیلانی ٹائون میں اوباش ملزم ندیم نے گھر داخل ہو کر دوشیزہ (ع) کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، سول لائن کے علاقہ اسلام نگر کے طاہر کی بیٹی (یے)، زرعی یونیورسٹی کے جارج مسیح کی بیٹی (الف) کو ملزمان عدیل وغیرہ، سرگودھا روڈ کے علاقہ گلستان کالونی کے ذوالفقار کی بیٹی (ش) کو نامعلوم، بٹالہ کالونی کے علاقہ المعصوم ٹائون کی فردوس بی بی کی بیٹی (ک) کو ملزمان علی اصغر وغیرہ، ٹھیکریوالہ کے علاقہ 77ج ب کی بلقیس بی بی کی بھانجی (ش) کو نامعلوم ملزمان، تھانہ صدر کے علاقہ بھٹو کالونی کے شعیب کی کزن (ز) کو ملزمان ابرار وغیرہ، گڑھ کے علاقہ 554گ ب کے احمد علی کی بیٹی (الف) کو ملزمان ساجد وغیرہ، جڑانوالہ کے علاقہ فیصل ٹائون کے رفیق کا بیٹا ساجد، مرید والا کے علاقہ 392گ ب کے علی رضا کا بھائی غلام محی الدین اور منصور آباد کے علاقہ کینال روڈ کے عبدالرحمان کا بھائی گھر سے سودا سلف لینے بازار گئے واپس نہ آئے،پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ عباس نگر پل کے قریب رمضان سے ڈیڑھ لاکھ وفون، نعمت کالونی کے احسان اللہ سے نقدی وفون، گلستان کالونی کے حیدر علی سے 33ہزار وفون چھین لیا، روضہ پارک کے قریب عثمان شہزاد سے نقدی وفون، کمال پور کے احمد ظفر کے گھر سے سولر کی بیٹریاں چوری، سرگودھا روڈ یوسف چوک کے خضر علی کے معذور بھائی احمد علی کو یرغمال بنا کر 20لاکھ کا سامان، 189ر۔ب کے عثمان سے 3ہزار وفون، 189ر۔ ب سے عادل سے 15ہزاروفون چھین لیا، صدیقیہ قبرستان کے قریب عرفان حیدر کا کہنا ہے کہ ٹاور سے بیٹریاں اور سامان چوری، 73ج ب کے عاقب کی حویلی سے بکرے چوری، مظفر کالونی گلی نمبر28 کے ارسلان کے گھر سے سامان چوری، 252ر۔ب کے زاہد علی سے موٹرسائیکل، نقدی وفون چھین لیا، راجباہ روڈ پر فرمان الحق کی دکان سے سلنڈر چوری، جڑنوالہ روڈ پرعبداللہ سے 12ہزار وفون چھین لیے، علی ٹائون کے فہیم کے گھر سے بکرے چوری، مچھلی فارم چوک کے قریب سرور سے نقدی وفون، 209ر۔ب کے قریب بشارت سے نقدی وفون، پنجتن ٹائون کے قریب خالد علی سے موٹرسائیکل، نقدی وفون چھین لیا، 71گ ب کے مزمل حسین کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 561گ ب کے رمضان کی حویلی سے 3بکرے چوری، 229ر۔ب کے حمزہ کی دکان سے دو لاکھ کا سامان اور رحمت ٹائون کے ذوالقرنین سے 10ہزار وفون، تاندلیانوالہ کے امجد سے نقدی وفون، بنگلہ چوک ماموں کانجن کے قریب تیمور سے جھپٹا مار کر فون، 554گ ب کے شہزاد سے نقدی وفون، 88گ ب کے محمد خان کے ڈیرہ سے قیمتی سامان چوری، 41گ ب کے فراز احمد سے موٹرسائیکل، نقدی وفون چھین لیا اور دیگر وارداتوں میں بھی ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس خواب خرگوش کے مزے لوٹتی رہی۔ علاوہ ازیں جی سی یونیورسٹی سے محمد حسان، بلال ٹائون سٹی ہائوسنگ سے رضوان مسیح، گٹی گرڈ کے قریب عارف، 102ج ب کے عدنان، 89ج ب کے عرفان، مدنی چوک سمن آباد سے الطاف، میونسپل کمیٹی جڑانوالہ سے شیخ عاطف، غلہ منڈی سے سلیم شہباز اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔




