پاکستان کا افغانستان کیساتھ کوئی رعایت نہ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (عظیم صدیقی) افغانوں کی وعدہ خلافیاں جاری’ سیز فائر اُڑ گئی’ آپریشن غضب اللحق حرکت میں آ گیا’ افغانستان میں مختلف دہشتگردی مقامات پر پاکستانی شاہینوں کے حملے’ اب تک 50 سے زائد چیک پوسٹس قبضے میں آ چکی ہیں۔ پاکستان نے یہ کارروائیاں گزشتہ 3 دنوں سے جاری افغانی ڈرون اور مارٹر گولوں کے حملوں کے جواب میں کہیں باجوڑ انگوراڈہ کوہاٹ بنوں میں افغانیوں نے سویلین اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا بلوچستان چمن بارڈر پر پاکستانی افغان فورسز آمنے سامنے فائرنگ کا سلسلہ 2 روز سے جاری ہے، صورتحال کشیدہ ہے۔ اڑمچی چین میں کئے جانے والے عہد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے افغانستان سے تسلسل سے مارٹرگولے برسائے جا رہے ہیں۔ پاکستان نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب کی بار افغانستان سے کوئی رو رعایت نہیں ہو گی۔ پاکستانی جیٹ افغانی دہشتگردی ٹھکانوں کو مسلسل ٹارگٹ کر رہے ہیں۔ اس میں شدت آنے کا امکان ہے۔ سرحدی علاقوں اور بنوں کوہاٹ پشاور کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں