3کروڑ کا جعلی چیک دینے والا ملزم دبئی سے گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر مدینہ ٹائون پولیس نے شہری سے 3کروڑ ہتھیانے والے ملزم شاہ فیصل کو انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار کر لیا۔ پکڑے جانیوالے ملزم شاہ فیصل نے اکتوبر 2022ء کے دوران مدعی عرفان سکنہ مدینہ ٹائون سے کاروبار کیلئے 3کروڑ روپے لیکر بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ تاہم مدینہ ٹائون پولیس نے انٹرپول کے ذریعے ملزم کو دبئی سے گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں