اسلام آباد (بیوروچیف) مشرق وسطی کے بحران میں پاکستان کی جانب سے کامیاب اور موثر سفارتکاری کا مظا ہرہ سا منے آیاہے۔وزیر اعظم کی جانب سے ٹیلیفونک رابطوں کی نصف سنچری مکمل ہوگئی ہے وزیر اعظم نے دنیا کے مختلف سربراہان مملکت سے ایران پر امریکہ و اسرائیل کے حملوں کے آغاز سے اب تک 51مرتبہ ٹیلیفونک رابطے کئے۔وزیر اعظم نے 28فروری سے اب تک مشرق وسطی اور مغربی ممالک کے سربراہان سے 51بار ٹیلیفون پر بات کی۔وزیر اعظم ٹیلیفون پر سب سیزیادہ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان سے رابطے میں رہے اور 5مرتبہ بات کی۔وزیر اعظم کاکویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد کے ساتھ تین مرتبہ، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ تین مرتبہ رابطہ ہوا۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ وزیر اعظم نے مذکورہ عرصے میں تین مرتبہ ٹیلیفون پر بات کی ۔بحرین کے فرمانروا کے ساتھ وزیر اعظم نے تین مرتبہ، امیر قطر کے ساتھ بھی تین ٹیلیفونک رابطے کئے۔




