فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) استاذ العلما شیخ الحدیث حافظ عبد الکبیر علوی80سال کی عمر میں انتقا ل کر گئے (انا للہ وانا الیہ راجعون) مرحوم نے بیوہ۔ ،03بیٹے اور 07 بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں ۔ حافظ عبد الکبیر علوی شیخ الحدیث والتفسیر حضر ت مولانا حافظ احمد اللہ علوی بڈھیمالو ی (رح )کے لخت جگر ، شیخ الحدیث حافظ عبد العزیز علوی (رح )کے چھوٹے بھائی اور مولا نا محمد مجاھد علوی مدیر جامع مسجد عبد العزیز علوی و مرکز دارا لعلوم رحمانیہ علویہ ستیانہ ، قاری احمد شاکر علوی ، قاری محمود الحسن علوی کے والد محترم تھے ۔ شیخ الحدیث والتفسیر حافظ عبد الکبیر علوی فیصل آباد ، ملتان ، وزیر آباد ، حافظ آباد ، شیخوپورہ سمیت دیگر مدارسِ دینیہ میں شیخ الحدیث کے فرائض سر انجام دیتے رہے ۔ ساری زندگی درس و تدریس میں مصروف رہے ۔ شیخ الحدیث والتفسیر حضرت مولانا حافظ عبد الکبیر علوی کی نماز جنازہ میں ملک بھر سے شیوخ الحدیث ، ممتاز علما کرام ، دینی مدارس کے اساتذہ و طلبہ ، سیاسی وسماجی شخصیات ، مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس کے ذمہ داران ، عزیز واقارب سمیت تمام مکاتب فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ انہیں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی گاں چکنمبر 36 گ ب ستیانہ میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔ دریں اثنا مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم ، ناظم اعلی علامہ عبدالرشید حجازی ، خالد محمود اعظم آبادی ، قاری محمد ارشد ، قاری بشیر احمد عزیزی ، مختار احمد سلفی و دیگر نے حافظ عبد الکبیر علوی کی اچانک وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار۔




