معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے تعلیم کافروغ ضروری ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیڈز آف گریس نیدرلینڈ کے زیر اہتمام کرسچن پروفیشنل اینڈ کمیونٹی لیڈرز کانفرنس2026 کا انعقاد کیا گیا۔جسکی صدارت مسز شازیہ ذوالفقار ‘خالد نے کی۔جبکہ مس عروش ذوالفقار نے ابتدائی خطاب کیا، مسز شازیہ ذوالفقار ‘خالد نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد بتائے کہاکہ مسٹر اعجاز ذوالفقار میتھیو سیڈز آف گریس نیدرلینڈ کے بانی اور ڈائر یکٹر ہیں جبکہ میں چیئرپرسن اور مس عروش ذوالفقار لیگل ایڈوائزر ہیں۔ تنظیم کی تعلیمی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کس طرح نیدر لینڈ کا چرچ پاکستان کے غریب مسیحیوں کی دل کھول کر مدد کررہا ہے اور ہم ان بچوں کو فری تعلیم، کتابیں، یونیفارم دے رہے ہیں اور جدید کمپوٹر رائز طریقے سے تعلیم دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے شعبوں کے ساتھ ساتھ صحت اورتعلیم میں ہماری اپنے ملک پاکستان میں گران قدر خدمات ہیں جسے نظر انداز کرنا ایسا ہے جیسے قومی ترقی سے روگردانی ہوجبکہ کانفرنس کا ایجنڈا ”وے آف اپ لفیٹنگ دا پاکستانی کرسچن کمیونٹی ” ہے۔ فادر خالد رشید عاصی پادری ایمرک جوزف،شکیل رفیق اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی، پاسٹر سمسون بوٹا، پروفیسر انجم جیمز پال،یوسف عدنان چیئرمین کیئر فائونڈیشن، عدنان مسیح ایس ڈی او واپڈا،رانا معصوم عباس واپڈا، فرخ پال بینکرایریا آپریشن منیجر، عدن پال لیکچرار، ڈاکٹر سنیل یعقوب میڈیکل آفیسر سوشل سیکورٹی،جمیز لال ڈائریکٹرڈی سی سی، دلدار امجد گل ٹی ای وی ٹی اے، سنیل نوازپاکستان سائنس فائونڈیشن ممبر ایس ٹی ای ایم، سہیل بشیر پی ای ایس ریسکیو 1122شفٹ انچارج، جہاں زیب خرم ای ایم ٹی ریسکیو 1122، نورین امجد ایڈووکیٹ، رائے نوید ظفر بھٹی ایڈووکیٹ، شہزاد، فارص عدنان ڈائریکٹر ریکونسلیشن ورلڈ پاکستان، شوکت لعزرجرنلسٹ، شکیل نائک، شروز امجد، ساون، عمیر شہزاد، اعجاز ایم بھٹی ٹیچر، فاروق ایوب چیئرمین معمار ڈوپلمنٹ، اکرم راجہ جی ایچ ایس سمن آبادنے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا اوراس بات پر زور دیا کہ ہم نے اگر پاکستانی مسیحیوں کو بااختیار بناناہے،تو انہیں تعلیم کی روشنی دیں اس کے بغیر ترقی کا کوئی اور ذریعہ نہیں ہوسکتا، مسیحیوں نے تمام شعبہ جات میں ملک کی بڑی خدمت کی ہے ایجوکیشن اور صحت یہ دونوں شعبہ جات زندگی سے متعلق ہیں،جس کے پاس صحت اورتعلیم ہے اس کے پاس زندگی ہے ۔اپنی ترجیحات کو دیکھنا بے حد ضروری ہے،ہماری سمت کیا ہے ہمیں کس سمت کو چلنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں