محرم الحرام میں پولیس کی اضافی نفری تعینات ہوگی

جڑانوالہ(نامہ نگار ) ایس پی جڑانوالہ ڈویژ ن حافظ محمد امتیاز احمد نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے امن کمیٹی جڑانوالہ کے ارکان کیساتھ ایک اہم مشاورتی میٹنگ کی۔مذکور نے واضح کیا کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کیے جائیں گئے۔حساس مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امن کمیٹی کے ارکان اور تمام مکاتب فکر کے علما کرام بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور اشتعال انگیز تقاریر سے گریز کو یقینی بنائیں۔میٹنگ میں طے پایا کہ جلوسوں کے روٹس اور اوقات کار کی سختی سے پابندی کی جائے گی اور کسی بھی نئی روایت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔حافظ محمد امتیاز احمد نے شرکا کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں