کنجوانی(نمائندہ خصوصی) روائتی ساست دانوں سے تنگ سینکڑوں افراد کی شمولیت سے مخالفین بو کھلاہٹ کا شکار ہو گئے ان خیالات کا اظہار امیدوار این اے97 سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خاں نے پی پی 103کے امیدوار عطاء محمد پربانہ کی ہزاروں ساتھیوں سمیت ہمایوں اختر گروپ میں شمولیت کے موقع پر دئیے گئے پر تکلف عشائیہ کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے آج تک حلقہ میں صرف پکڑ دھکڑ ،تھانہ کچہری اور کمیشن مافیا کی سیاست عروج پر رہی مگر بہت جلد ان چیزوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے روائتی فوٹو سیشن کی نفی کرتے ہوئے کانگریس دور کے شاہی گھرانوں کو عوام کی دہلیز تک آنے کی عادت ڈالیں گے تا کہ انہیں عوامی مسائل کا ادراک ہو سکے حلقہ کی سینکڑوں چکوک کے مکینوں کوپسماندگی کی زندگی گزارنے پر مجبور کرنے والے سیاستدان قصہ پارینہ بن جائیں گے انہوں نے یہ بھی کہا کہ قیام پاکستان سے آج تک حلقہ کے مکین ایک ہی خاندان سے لٹ رہے ہیں ان کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کو ہمیشہ دبانے کی کوشش کی گئی مگر اب ایسا نہیں ہو گا این اے 97کی عوام باشعور ہوچکی اب ان کے جھانسے میں نہیں آئے گی اس موقع پر کارکنان نے ہمایوں اختر خاں کی بھر پور حمائت کا اعلان کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہمایوں اختر خاںحلقے کی تعمیر وترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں جس پر انہیں یقین دہانی کروائی گئی کہ حلقہ کی تعمیر وترقی کے لئے اپنے وسائل سے بڑھ کر کوشش جاری رکھیں گے کیونکہ عوام کی خوشحال زندگی ہی ہماری سیاست کا محور ہے




