ماموں کانجن پولیس نے 3 منشیات فروشوں کو قابو کر لیا

ماموں کانجن (نامہ نگار ) تھانہ مامونکانجن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری،3منشیات فروشوں کو موقع پر دھر لیا، الگ الگ مقد مات درج ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن طارق محمود کی سر پرستی میں پولیس تھانہ ماموں کانجن نے کارروائی کرتے ہوئے 3منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے ایک کلو دو سو گرام ہیروئن’ ایک کلو تین سو گرام چرس اور 25لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔ ملزمان کی شناخت اللہ دتہ’ محمد اجمل’ محمد حیات کے ناموں سے ہوئی۔ تھانہ ماموں کانجن پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں