فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)عید الاضحی اور محرم الحرام میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے ہم سب کو مل کر اپنے حصے کا کام کرنا ہے’ پنجاب پولیس آپ شہریوں کو ہرممکن تحفظ فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ‘ شہر میں امن و امان قائم کرنے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں’ان خیالات کا اظہار SP مدینہ ڈویژن اسامہ امین چیمہ نے امن کمیٹی مدینہ ڈویژن کے شرکاء کے اجلاس سے کیا’ اجلاس میں ممبرٹائون امن کمیٹی چوہدری وقاص گجر’ عباس حیدر شیخ’ یاسر ہاشمی’ صداقت ہاشمی’ ڈاکٹر اظہر ناز’ قاری عمران وٹو’ قاری مبارک’ قاری عثمان’ سید حسن موسوی’ ناصر دلشاد سندھو کے علاوہ دیگر ممبران نے شرکت کی’ اسامہ امین چیمہ نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم طاغوتی طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں جو پاکستان کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں’ انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنی ملک اور قوم کیلئے بہت ضروری ہے’ طاغوتی طاقتیں مسلمانوں کو پارہ پارہ کرنا چاہتی ہیں’ پاکستان کی سلامتی اور بقاء کیلئے تمام مسالک کے لوگوں کو آگے آنا چاہئے اور اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کر کے پاکستان کو امن کا قلعہ بنانا چاہئے’ اس موقع پر ممبرٹائون امن کمیٹی چوہدری وقاص گجر’ عباس حیدر شیخ’ یاسر ہاشمی’ صداقت ہاشمی و دیگر مقررین نے کہا کہ فیصل آباد کے شہریوں اور تاجروں نے ہمیشہ انتظامیہ کا ساتھ دیا ہے’ تمام تہواروں پر ہم نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے اور پنجاب پولیس کے ساتھ مل کر سماج دشمن عناصر کو قلع قمع کیا ہے’ اس موقع پر انہوں نے پنجاب پولیس کی بے مثال خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا جو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہیں’ انہوں نے SP مدینہ ڈویژن اسامہ امین چیمہ کو اپنے بھرپورتعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ گذشتہ روایات کے مطابق اس مرتبہ بھی ہم پنجاب پولیس کے ہمراہ امن و امان کی بحالی اور شرپسند عناصر کی سرکوبی کیلئے کام کریں گے۔




