جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ الخدمت فائونڈ یشن کی جانب سے جاپان کے اشتراک سے ایک کروڑ روپے کی لاگت سے محلہ رضا آباد میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے جدید (آر-او) پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق الخدمت فائونڈیشن جڑانوالہ کی جانب سے چاپان کے اشتراک سے محلہ رضا آباد میں ایک کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونیوالے پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے جدید (آر-او) پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں صدر الخدمت فانڈیشن رانا عتیق الرحمن ایڈووکیٹ سابق صدر بار ایسوسی ایشن،ایس پی ٹائون حافظ امتیاز احمد،صدر کمیونٹی سروسز الخدمت فانڈیشن رانا سلطان محمود خاں، ڈائریکٹر صاف پانی الخدمت فائونڈیشن حمزہ نصیر غازی،صوبائی نائب صدر وسطی پنجاب رانا عبد الوحید،جنرل سیکرٹری الخدمت فانڈیشن شہزاد اسلم،ڈائریکٹر بنو قابل پروگرام عثمان نفیسں،ملک عبدالحئی،زاہد حسین امیر جماعت اسلامی پی پی 101،ایس ڈی او پیبللک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ شفقت عباس، میاں دانیال انچارج(آر-او)پلانٹ الخدمت فانڈیشن جڑانوالہ،انچارج نادار دفتر مشتاق سیال سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تقریب کے شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی قررت کا انمول تحفہ ہے ۔




