تیز رفتارٹرک کی ٹکر ‘موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

گوجرہ(نامہ نگار)تیز رفتارٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔معلوم ہواہے کہ352ج ب کاہارون دانیال اپنے کزن بلال کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوارسمندری روڈ بائی پاس کے قریب جا رہاتھاکہ مخالف سمت سے آنیوالے تیز رفتارٹرک نمبر346ایل ایکس ٹی سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میںبلال شدید زخمی ہو گیاجسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کیاگیا جہاں وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیامتوفی کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔تھانہ سٹی پولیس نے ٹرک اورموٹر سائیکل تحویل میں لے کر ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں