اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی مسلسل چیکنگ کی جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آباد ڈویژن میں ”کی پروفارمنس انڈیکیٹرز” پر عملدرآ مد کا جائزہ اجلاس کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر کے علاوہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت اوربریفنگ دی۔کمشنر نے کی پروفارمنس انڈیکیٹرز پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے پرائس کنٹرول میکنزم پر موثر عملدرآمد کی تاکید کی اور کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی مسلسل چیکنگ کی جائے اور من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کو لگام ڈال کر صارفین کو ریلیف فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی مین ہول بغیر کور نظر نہیں آنا چاہیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس ضمن میں زیروٹالرنس اپنانے کی واضح ترین ہدایات جاری کررکھی ہیں۔ انہوں نے فلٹریشن پلانٹس کے فعال ہونے کو زمینی حقائق کے مطابق چیک کرانے کی بھی ہدایت کی اورتعلیمی اداروں اور ہیلتھ فسیلیٹز کے وزٹس پر زور د یا۔ انہوں نے عطائیت کے قلع قمع کا حکم دیا اور کہا کہ کسی کو علاج کے نام پر انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں۔ انہوں نے انسداد تجاوزات اپریشن پوری قانونی قوت سے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔کمشنر نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر پالتو ڈاگز کی رجسٹریشن کریں،وال چاکنگ کا صفایا کرایا جائے۔ایل پی جی گیس ریفلنگ کے غیر قانونی کاروبار کا صفایا کرائیں۔ستھراپنجاب پروگرام کی کامیابی کے لئے آن گرانڈ اقدامات نظر آنے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ وضع کردہ کے پی آئیز کی تکمیل میں معمولی سی بھی کوتاہی کی گنجائش نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں