فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ ٹھیکری والا نے قتل کے اشتہاری ملزم کو 11 سال بعد گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔ تفصیل کے مطابق 2مئی 2015ء کو تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ 38 ج ب میں رقم کے لین دین پر آصف کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور ملزم عامر سلیم عرف گڈو قتل کے مقدمہ میں اشتہاری ہو چکا تھا۔ تاہم ایس ایچ او تھانہ ٹھیکری والا نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر قتل کے اشتہاری ملزم عامر سلیم کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔




