فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ڈی ای او پیرا سٹی فیصل آباد نعمان مجید نے خود کچہری بازار اور اس سے ملحقہ چھوٹے بازاروں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری اینٹی انکرو چمنٹ کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر مختلف مقاما ت کی انسپکشن کرتے ہوئے انہوں نے دیکھا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے کیے گئے اقدامات کس حد تک موثر ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا معائنہ کیا اور موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں تاکہ انکروچمنٹ کے خلاف کارروائی کو مزید مثر بنایا جا سکے، ایس ڈی او نعمان مجید نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور بازاروں میں روانی برقرار رکھنے کے لیے تجاوزات کے خاتمے کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا اور کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے۔




