واسا کا توانائی بچت کیلئے خصوصی اقدامات کا آغاز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب واسا اتھارٹی نے توانائی کی بچت کیلئے خصوصی اقداما ت کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں فیصل آباد سمیت 10واساز کو اس پلان میں شامل کیا گیا ہے۔اس ضمن میں جی آئی زیڈ پاکستان کے وفد نے واسا فیصل آباد ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور انرجی مینجمنٹ ریڈینس ایسسمنٹ پلان بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی نمائندگی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ایڈمن شعیب رشید نے کی جبکہ ڈائریکٹر ایڈمن عارف سریانی، ڈائریکٹر او اینڈ ایم نعمان نور، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عمران بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹرجی آئی ایس تصور حسین و دیگر بھی موجود تھے۔ جی آئی زیڈ پاکستان کے وفد نے واسا فیصل آباد کے مختلف شعبوں کا وزٹ کیا اور واسا فیصل آباد کے بنیادی ڈھانچے اور انرجی سسٹم بارے تبادلہ خیال کیا اس کے ساتھ انرجی ریسورسز کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ، آپریشنل کنٹرول، ڈسپوزل اسٹیشن میں نصب سکاڈا سسٹم، اوور ہیڈ ریزروائر کے ذریعے پانی کی تقسیم میں آپریشنل اخراجات سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔ فارنرز ماہرین پر مشتمل وفد نے واسا فیصل آباد کے متعدد یونٹس کی سولرائزیشن بارے بھی آگاہی حاصل کی۔ ایم ڈی نے کہا کہ واسا فیصل آباد کے مختلف یونٹس پر انسٹال کردہ سولر سسٹم کے باعث انرجی اخراجات میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے جو کہ قابل تجدید توانائی پروگرام کو اپنانے کے واسا کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انرجی مینجمنٹ سسٹم کو اپنانے سے مستقل بنیادوں پر پانی کی فراہمی میں بہتری اور انرجی اخراجات میں کمی کے ذمہ دارانہ انتظامات کے لئے پنجاب واسا کے احکامات پر بھرپور عمل درآمد کریں گے۔ جی آئی زیڈ پاکستان کے وفد نے واسا فیصل آباد کی موجودہ تکنیکی صلاحیتوں اور باضابطہ انرجی مینجمنٹ سسٹم کو اپناے کی تیاریوں کو خواب سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں