لاہور ( بیو رو چیف )پی پی 115سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے فیصل آباد میں میٹرو بس منصوبہ شروع کر وا کر عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور وزیر ٹرانسپورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا یہ عوامی فلاحی منصوبہ فیصل آباد کے شہریوں کے لیے ایک بڑی سفری سہولت ثابت ہوگا جس سے سفر آسان اور وقت کی بچت ممکن ہوگی۔ عوام کی جانب سے اس منصوبے کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے جو اس کی اہمیت کا واضح ثبوت ہے۔ پاکستان کے تیسرے بڑے شہر کے عوام کو اس منصوبے کی اشد ضرورت تھی شہریوں کو سفر کرنے میں آسانی ہو گی اور سفری کی معیاری سہولت میسر آئیگی فیصل آباد کے عوام یہ منصوبہ شروع کروانے پرمحترمہ مریم نواز کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں ۔




