جعلی کرنسی کا کاروبار کرنیوالا پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی آئی بی مدینہ ڈویژن نے جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے جعلی کرنسی برآمد کر کے بازپرس شروع کر دی تفصیل کے مطابق ڈی آئی بی کے انچارج رانا مغفور نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ حق باہو چوک میں چھاپہ مار کر ملزم سلیم ولد صدیق سکنہ رسول پارک کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک ہزار روپے مالیت کے 10 جعلی نوٹ برآمد کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالہ پولیس کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں