نہم امتحان کیلئے رجسٹریشن 8جون آخری تاریخ مقرر

لاہور (بیوروچیف) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہورسمیت تعلیمی بورڈز نے نہم جماعت کے سالانہ امتحان 2027کیلئے رجسٹریشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم ریگولر طلباء کیلئے رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ 8جون مقرر کی گئی ہے۔ تاہم جو طلبا مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہیں کروا سکیں گے، وہ 600روپے فی طالبعلم لیٹ فیس کے ساتھ 23جون تک اپنی رجسٹریشن مکمل کرا سکتے ہیں۔بورڈ حکام کے مطابق رجسٹریشن مکمل کروانے والے طلباء 2027میں نہم جماعت جبکہ 2028میں دہم جماعت کے سالانہ امتحانات میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر طلبا کی رجسٹریشن یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی طالبعلم کو امتحان میں شرکت سے محرومی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں