اسلام آباد (بیوروچیف) صنعتی صارفین کیلئے گیس سستی ہونیکا امکان، آئی ایم ایف نے گیس لیوی میں کمی کی اجازت دیدی، کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی میں 30سے 60فیصد تک کمی متوقع ہے۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کیمطابق آئی ایم ایف نے گیس لیوی کا نیا فارمولا منظور کر لیا’ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویزملک کی درخواست پر فارمولا تبدیل کیا گیا، ٹیرف اب اوسط بنیادپرمقررکیا جائیگا، پہلے لیوی کو پیک آورز سے منسلک کیا گیا تھا، لیوی میں کمی سے نیشنل گرڈ سے بجلی کی طلب کم نہ ہونیکی شرط عائد کر دی گئی۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کیمطابق بجلی کی طلب کم ہوئی تولیوی دوبارہ بڑھ سکتی ہے، گیس لیوی کا مقصدصنعتوں کو گرڈ پر لانا ہے مہنگی بجلی کے باعث صنعتوں کومشکلات کاسامنا ہے، اس وقت کیپٹو پاور پلانٹس پر 1343روپے فی ایم ایم بی ٹی یو لیوی عائد ہے۔ خیال رہے کہ حکومت نے رواں مالی سال اس لیوی سے 105ارب آمدن کاہدف مقررکررکھا ہے، اگست 2025کے لیے لیوی کی شرح 690 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی، اپریل کیلئے شرح 570، مئی کیلئے 550 اور جون کیلئے 402روپے مقرر تھی۔




