پاکستان یورپی یونین سے تجارتی وسرمایہ کاری کیلئے پُرعزم (اداریہ)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے تجارتی سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ کیلئے پُرعزم ہیں حکومت یورپی یونین کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گی ان خیالات کا اظہار یورپی یونین کے سینئر حکام اور ممتاز یورپی کمپنیوں کے کاروباری نمائندوں کے وفد سے گفتگو کرتے کیا جنہوں نے وزیراعظم ہائوس میں ان سے ملاقات کی یورپی وفد میں شامل راہنمائوں نے اس موقع پر کہا کہ مختلف شغبوں میں B2B تعلقات کو فروغ دینے کے قومی امکانات ہیں وفد کی قیادت یورپی کمیشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹرنیشنل پارٹنرشپس کے ڈائریکٹر جنرل آف انٹرنیشنل پارٹنرشپس کے ڈائریکٹر (ایشیا پیسفک) مسٹرپیٹرس کر رہے تھے وفد میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل پارٹنر’ یورپی یونین انویسٹمنٹ بنک تھوریا تریکی ‘ ریڈیڈاز کے نائب صدر مینیول پائورز اینڈ رائنز کے نائب صدر کارل شلوگل بائور آئکیا کے ریجنل ڈائریکٹر ڈایٹر میٹکے شامل تھے وفد میں پاکستان تعینات یورپی یونین کے سفیر ریمنڈکروبلس بھی موجود تھے وزیراعظم نے یورپی یونین کے وفد کا پاکستان میں خیرمقدم کیا اور یورپی یونین پاکستان بزنس فورم میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا یورپی یونین پاکستان کا سب سے بڑا پارٹنر ہے اور پاکستان سے برآمدات کے سب سے زیادہ حجم کی منزل ہے یورپی یونین بزنس فورم کے انعقاد کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ تقریب پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کی حوصلہ افزائی کرے گی انہوں نے یورپی یونین کے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت یورپی یونین کے ساتھ تجارتی سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گی انہوں نے یورپی یونین کے وفد کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال کی وجہ سے چیلنجوں کے باوجود معیشت کے استحکام کے لیے کام جاری رکھنے کیلئے حکومت کے پختہ عزم کا تعین دلایا اس سلسلے میں وزیراعظم نے خاص طور پر یورپی یونین کونسل کے صدر انتونیوکوسٹا کے ساتھ اپنے دو حالیہ ٹیلی فونک رابطوں کا ذکر کیا جن میں علاقائی سلامتی کی صورتحال کے ساتھ ساتھ پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا خطے میں وزیراعظم کے قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے یورپی یونین کے وفد نے یورپی یونین پاکستان کے وفد نے یورپی یونین کے وفد کی میزبانی بھی بھرپور تعاون کرنے پر حکومت پاکستان کی تعریف کی،، پاکستان کا اپنی معیشت کے استحکام کیلئے یورپی یونین سے تجارتی وسرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے یورپی یونین کو باور کرا دیا ہے کہ پاکستان یورپی سے اپنے سرمایہ کاری وتجارتی تعلقات کو بہت اہمی دیتا ہے اور اس کو مزید ترقی دینے کا خواہش مند ہے یورپی منڈی پاکستانی مصنوعات کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور پاکستان اس اہم منڈی میں اپنی تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانا چاہتا ہے جس کا مقصد واضح ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ مزید تجارتی وسرمایہ کاری تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے اس وقت مشرق وسطیٰ کشیدگی کے بعد پاکستان کو اپنی برآمدات بڑھانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ بہت سی عالمی منڈیاں اس وقت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور ایران امریکہ جنگ کے باعث تجارتی مال منگوانے کے حوالے سے بعض مشکلات کا شکار ہیں پاکستان حکومت نے یورپی یونین کونسل کو یہ یقین دلایا ہے کہ پاکستان یورپی یونین سے تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے پُرعزم ہے اور اس میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنے دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں