غلط انجکشن لگنے سے زچہ بچہ جاں بحق ،لواحقین کا احتجاج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سمندری کے علاقہ بائی پاس روڈ پر پرائیویٹ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث غلط انجکشن لگنے سے ڈلیوری کیلئے لائی جانے والی خاتون بچہ سمیت چل بسی، لواحقین کا نعش روڈ پر رکھ کر احتجاج، ڈاکٹرو ںکیخلاف شدید نعرہ بازی، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ڈاکٹر ارم شاہد، ڈاکٹر فاروق عتیق دو نامعلوم ملازمین کیخلاف زیر دفعہ322گ ب کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق467گ ب کے رہائشی محسن ولد انصر نے بتایا کہ گزشتہ روز کزن اسلم کی اہلیہ صنم کو ڈلیوری کیلئے اوکاڑہ بائی پاس روڈ پر واقع صغری صدیق ہسپتال لائے ، ڈاکٹر ارم شاہد اور ڈاکٹر فاروق عتیق نے چیک اپ کے بعد انجکشن لگایا تو فوری طور پر حالت بگڑ گئی، تو مذکورہ ڈاکٹروں نے فیصل آباد ریفرکر دیا، ڈجکوٹ کے قریب حالت مزید بگڑنے پر سرکاری ہسپتال لائے تو وہاں پر ڈاکٹرنے زچہ بچہ کی موت کی تصدیق کر دی، جس پر متوفیہ کے لواحقین نے نعش روڈ پراحتجاج کرتے ہوئے روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دی، ڈاکٹروں کیخلاف شدید نعرے بازی کی توسمندری پولیس نے مذکورہ ہسپتال کے دو ڈاکٹروں سمیت4افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں