حالات کے ستائے 2نوجوانوں نے خودکشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو ومعاشی حالات سے تنگ آ کر ایک نوجوان نے گلے میں پھندا جبکہ دوسرے نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ تفصیل کے مطابق محلہ خالد آباد کے 23 سالہ نوجوان شعیب ولد اصغر علی کا کسی بات پر گھروالوں سے جھگڑا ہو گیا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ النجف کالونی گلی نمبر4 کا رہائشی 25سالہ عبداﷲ ولد حمید خان معاشی حالات سے پریشان تھا اور اس بات پر گھر والوں سے جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز عبداﷲ نے حالات سے تنگ آ کر گلے میں پھندا ڈال کر چھت والے پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، کمرہ سے باہر نہ آنے پر اہل خانہ نے دیکھا تو عبداﷲ کی نعش چھت سے لٹک رہی تھی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں