پیپلز پارٹی زونل تنظیموں کیساتھ ساتھ ٹاؤنز میں تنظیم سازی کریگی،سٹی صدر رانا نعیم دستگیر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی فیصل آباد میں زونل تنظیموں کے ساتھ ساتھ پانچوں ٹائونز میں بھی تنظیم سازی کریگی ۔ اربن ایریا میں قومی اسمبلی کے حلقوں میں ایک اور حلقہ کا اضافہ خوش آئند اقدام ہے ۔ ہم نے لوکل باڈیز کے انتخابات سے قبل شہر بھر میں بنیادی تنظیمی ڈھانچے کو مکمل کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ ہم اس میں ضرور کامیاب ہوں گے ۔ فیصل آباد پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک مضبوط قلعہ تھا جسے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہم سے چھین لیا گیا تھا ۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم پارٹی کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائے گے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ماہانہ اجلاس منعقدہ سٹی سیکرٹریٹ وزیر خاں والی میں رانا نعیم دستگیر خاں کی زیر صدارت شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سٹی صدر رانا نعیم دستگیر خاں ۔ جنرل سیکرٹری میاں اشفاق حسین ۔ سابق ڈپٹی مئیر و ڈویژنل صدر شعبہ خواتین محترمہ سکینہ چوہدری ایڈووکیٹ نے کیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لیبر ڈے کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی (پیپلز لیبر بیورو) یکم مئی کو اپنے مزدور بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کرے گی ۔ یہ ریلی یکم مئی کو صبح 9بجے بالمقابل ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس سرکلر روڈ سے شروع ہو کر چوک گھنٹہ گھر میں اختتام پذیر ہو گی۔ رانا نعیم دستگیر خاں و دیگر عہدیداران نے مزید کہا کہ یہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی تھی کہ جس نے پاکستان میں مزدوروں کو ان کے جائز حقوق دیتے ہوئے پہلی لیبر پالیسی کا اجرا کیا ۔ جس میں مزدوروں کے اوقات کار مقرر کئے گئے ۔ مزدوروں کیلئے سوشل سیکیورٹی جیسا ادارہ قائم کیا جس نے ناصرف مزدوروں کی معاشی بحالی کیلئے بھر پور کام کیا بلکہ ان کی صحت کا تحفظ بھی یقینی بنایا ۔ مزدوروں کے لیے پینشن کا بندوست کیا اور اجر و اجیر کے درمیان فاصلوں کو کم کیا ۔ مزید برآں سٹی صدر رانا نعیم دستگیر خاں نے شرکاء اجلاس کو بتایا کہ وہ بہت جلد چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور صدر سنٹرل پنجاب راجہ پرویز اشرف کو مراسلہ ارسال کرکے ٹائون لیول کی تنظیم سازی کے لیے منظوری حاصل کر لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح تنظیم سازی کے کام کو مکمل کرنا ہے، تاکہ ہم لوکل گورنمنٹ کے انتخابات میں بھر پور تیاریوں کے ساتھ داخل ہو سکیں اور فیصل آباد کو ایک مرتبہ پھر سے پارٹی کے مضبوط قلعہ میں تبدیل کر سکیں۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر شیخ محمد اسلام۔ سیکرٹری اطلاعات رانا خاور جاوید، میڈیا کوآرڈینیٹر محمد اطہر شریف ۔ سٹی صدر پیپلز لیبر بیورو رانا منظور احمد ۔ نائب صدر میاں بشارت علی ۔ ٹکٹ ہولڈر اسمبلی چوہدری بشارت رندھاوا ۔ ٹکٹ ہولڈر چوہدری عباس گجر ۔ سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس محمد زمان خاں ۔ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صغیر احمد اعوان ۔ نائب صدر محمد عتیق قریشی ۔ آفس سیکرٹری شیخ محمد یاسین ۔ سٹی صدر شعبہ خواتین محترمہ شازیہ حسین ۔ قائمقام صدر ہیومن رائٹس ونگ رانا سیف خاں ۔ رہنما مینارٹی ونگ محترمہ طاہرہ انجم ۔ رہنما پیپلز پارٹی آغا بلال احمد ۔ رہنما پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ملک عبد القادر نے بھی اظہار خیال کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں