ڈجکوٹ میں لاک ڈاؤن کے دہرے معیار سے انتظامیہ کی ملی بھگت کی قلعی کھل گئی

ڈجکوٹ(نامہ نگار )ڈجکوٹ میں لاک ڈائون کے دہرے معیار سے انتظامیہ کی ملی بھگت کی قلعی کھل گئی ، بااثر افراد کی دوکانیں رات بھر کھلی رہتی ہیں حقائق کے مطابق لاک ڈوان کے تحت 8 بجے عام مارکیٹ اور دوکانیں بند کرادی جاتی ہیں اور اگر کوئی دکان چند منٹ بھی تاخیر سے بند ہو تو پیرا فورس دکاندار کو بھاری جرمانہ عائد کرتی ہے اور دکان بھی سیل کر دی جاتی ہے تاہم لاری اڈہ ڈجکوٹ میں میونسپل کمیٹی آفس کی ناک کے نیچے متعدد دوکانیں رات بھر کھلی رہتی ہیں اور دیگر دوکانیں بند ہونے سے ایسے بااثر افراد کی چاندی ہوجاتی ہے اور شہریوں کا رش لگ جاتا ہے اشیا کی قیمتیں بھی زائد وصول کی جاتی ہیں گزشتہ رات 12 بجے کے قریب ایسی دوکانوں کے کھلے ہومے اور رش کی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو انتظامیہ خواب خرگوش سے جاگ اٹھی اور رات گئے ان دوکانوں کو بند کرا دیا گیا اس دہرے قانون پر غریب دکاندار سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے حکام بالا سے فوری کاروائی کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں