قاتل کو سزائے موت آٹھ لاکھ روپے جرمانہ

گوجرہ (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عباس رسول وڑائچ نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا تے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت آٹھ لاکھ روپے معاوضہ عدم ادائیگی معاوضہ چھ ماہ مزید قید کی سزا سنا دی استغاثہ کیمطابق تین سال قبل تھانہ صدر گوجرہ کے نواحی چک نمبر 96 ج ب کے ملزم جنید ولد عبدالستار ، زوہیب، عبدالستار اور بلال نے گاؤں مذکور کے عمیر نامی شخص کو فائر نگ کرکے قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ صدر گوجرہ میں درج کرکے پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے چالان ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عباس رسول وڑائچ کی عدالت میں پیش کیا جس پر فاضل جج نے ملزم جنید کو سزائے موت، آٹھ لاکھ روپے معاوضہ جو مقتول کے ورثا کو ادا کیا جائے گا اور عدم ادائیگی معاوضہ چھ ماہ قید کی سزا سنا دی جبکہ دیگر ملزمان عبدالستار، زوہیب اور بلال کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ملزم کو ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ بھجوا دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں