ڈسپوزل اسٹیشنز پر اپ گریڈ کی گئی مشینری 30مئی تک آپریشنل کی جائے،ایم ڈی ثاقب رضا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے ڈسپوزل اسٹیشنز پر اپ گریڈ کی گئی مشینری کو 30مئی تک مکمل آپریشنل کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ واضح کیا ہے کہ جاری ترقیاتی سکیموں کو مون سون سیزن سے قبل ہر صورت مکمل کیا جائے۔ کنسٹرکشن اور آپریشنز ڈائریکٹوریٹس کے افسران کے اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مون سون سیزن کے دوران شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سہولیا ت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور اب ہمارا فوکس مشینری کی اپ گریڈیشن پر ہونا چاہئے۔ انہوں نے آپریشنز ڈائریکٹرز کو ڈسپوزل اسٹیشنز کی اپ گریڈ کی گئی مشینری کو 30مئی تک مکمل آپریشنل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مشینری کی اپ گریڈیشن کے نتیجے میں بارشی پانی کی تیز رفتار نکاسی کے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہونگے۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ جاری ترقیاتی سکیموں پر تعمیراتی کاموں کی رفتار کو فل سپیڈ کر دیا جائے تاکہ جاری ترقیاتی سکیمیں مون سون سیزن سے قبل مکمل ہو سکیں اور موسم برسات کے دوران تیز رفتار نکاسی آب کی سہولیات ممکن بنائی جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام ترقیاتی سکیموں کی تعمیراتی سائٹس پر حفاظتی اقدامات بارے جاری ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں