خریداری کیلئے آیا شہری موٹر سائیکل سے محروم

صفدرآباد(نامہ نگار)شہر کے کاروباری مرکز غلہ منڈی چوک کے قریب سے خریداری کے لئے آنے والا نوجوان محمد عثمان اپنی موٹر سائیکل 125 سے ہاتھ دھو بیٹھا۔اطلاعات کے مطابق نواحی گائوں نواں کوٹ پھائیوالی کا نوجوان اپنی والدہ کے ساتھ صفدرآباد کے شاپنگ سنٹر پر خریداری کے لئے آیا ۔شاپنگ سنٹر غلہ منڈی کے باہر اپنی موٹر سائیکل کھڑی کر دی ۔شاپنگ سے واپسی پر دیکھا تو ہکا بکا رہ گیا کوئی نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل چرا کر فرار ہو چکا تھا۔موٹر سائیکل چوری کی درخواست تھانہ صفدرآباد کو دے دی۔شاپنگ مہنگی پڑ گئی،خالی ہاتھ گائوں روانہ ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں