گو جرہ (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے معمولی درخواست پر دوافرادکو تھانہ بلواکر تشدد کا نشانہ بنانے والے ”نکہ تھانیدار” کو معطل کر دیا۔انکوائری شروع کر دی گئی۔ سوشل میڈیا پر تصاویر وا ئرل ہو نے پر ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ نے نوٹس لیتے ہوئے تھا نہ سٹی گوجرہ میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاوید اقبال کو معطل کرکے لا ئن حا ضر کردیا اور واقع کی شفا ف انکوا ئری کا حکم دیا ہے تفصیلا ت کے مطابق تھا نہ سٹی گوجرہ میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاوید اقبال نے محلہ رحیم آ باد کے محمد شہباز کو درخواست کی انکوائری کیلئے فون کرکے بلوایا محمد شہباز اپنے ہمرا ہ محلہ نیو پلاٹ کے تو فیق الرحما ن کو لے کر تھا نہ آ یا جہا ں پر درخواست کا مدعی بھی موجود تھا جن کی موجودگی میں تھانیدار نے مبینہ طور پر محمد شہباز کو الٹا لٹا کر شدید تشدد کا نشا نہ بنا یا اور اسکے ساتھ آ ئے توفیق الرحما ن پر بھی تھپڑو ں کی بارش کر دی۔ دونو ں نوجوانو ں نے منت سما جت کرکے جا ن چھڑوا ئی واقع کی انکوا ئری کا ایس پی انویسٹی گیشن ٹو بہ ٹیک سنگھ فضل عباس نے آ غاز کردیا ہے۔محمد شہباز نے ریجنل پولیس آ فیسر سہیل اختر سکھیرا سے تھانیدار کو فوری بر خا ست کرنے کا مطا لبہ کیاہے۔




