اسلام آباد(بیورو چیف)وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلوں کیلئے آن لائن سسٹم شروع کردیا گیا۔وفاقی نظامت تعلیمات نے تعلیمی سال2026-27کیلئے آن لائن داخلہ پورٹل فعال کردیا ہے۔اعلامیے کے مطابق وفاقی نظامت تعلیم نے عوامی آگہی کیلئے تفصیلات جاری کردی ہیں، ایف ڈی ای کے زیر انتظام اداروں میں داخلوں کیلئے پورٹل عوامی رسائی کیلئے کھول دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق طلبہ اور والدین گھر بیٹھے داخلے سے متعلق مکمل معلومات حاصل کرسکیں گے، مطلوبہ تعلیمی اداروں میں نشستوں کی دستیابی کی فوری معلومات پورٹل پر دستیاب ہوں گی۔ اعلامیے کے مطابق مختلف جماعتوں اور اسکولوں کی میرٹ لسٹ تک آسان رسائی ممکن ہوسکے گی۔




