چنیوٹ(نامہ نگار)دریائے چناب عبور کرتے ہوئے 18سالہ لڑکی گہرے پانی میں ڈوب گئی۔ ڈوبنے والی لڑکی کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن دوسرے روز بھی جاری ریسکیو ذرائع کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقے ٹھٹھی بالا راجہ کے قریب دریا میں ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص اپنی بیٹی کے ہمراہ دریا عبور کر رہا تھا کہ اس کی 18سالہ بیٹی صفیہ بی بی گہرے پانی میں ڈوب گئی۔والد کے مطابق وہ کسی نہ کسی طرح خود کو محفوظ باہر نکالنے میں کامیاب ہو گیا، تاہم اس کی بیٹی پانی کی نذر ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور لاپتہ لڑکی کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق دوسرے روز غوطہ خوروں اور کشتیوں کی مدد سے مختلف مقامات پر تلاش کا عمل جاری ہے، تاہم تاحال صفیہ بی بی کا سراغ نہیں مل سکا۔۔




