فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آزاد کشمیر کے جنرل الیکشن میں آزاد کشمیر اتحاد گروپ مسلم لیگ (ن) کے حلقہ 5 برنالہ بھمبر کے امیدوار کرنل (ر) وقار احمد نور کی کامیابی کیلئے متحرک ہو گیا’ صدر چوہدری بہادر علی قیادت میں فیصل آباد میں انتخابی میٹنگز کا آغاز کر دیا’ ٹاٹا بازار لال مل چوک میں منعقدہ انتخابی میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری بہادرعلی نے کہا کہ آزادکشمیرکمیونٹی کے فیصل آباد میں رہائشی متحد ہو جائیں’ آزاد کشمیر میں الیکشن کا طبل بج چکا ہے’ اب بہت سے لوگ آپ کے ہمدرد بن کر ووٹ کیلئے آئیں گے’ مگر آپ نے کھرے اور کھوٹے کی پہچان کرکے ووٹ ڈالنا ہے’ چوہدری بہادر علی نے کہا کہ کرنل(ر) وقار احمد نور حلقہ 5 برنالہ بھمبر آزادکشمیر سے الیکشن لڑ رہے ہیں’ ہم سب نے مل کر انہیں کامیاب کروانا ہے’ کرنل(ر) وقار احمد نور کا ماضی گواہ ہے کہ انہوں نے برنالہ بھمبر کے لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں’ برنالہ بھمبر کو شہر کے برابر سہولتیں دی ہیں’ جب بھی آپ آزاد کشمیر کے حلقہ 5 برنالہ جاتے ہیں تو آپ کو محسوس ہوگا کہ کرنل(ر) وقار احمد نور اپنے لوگوں سے کس قدر محبت کرتے ہیں اور وہاں پر کس قدر ترقیاتی کام کروا چکے ہیں’ وہاں کی سڑکیں’ سیوریج سسٹم اور جگمگاتی سٹریٹ لائٹس گواہ ہیں کہ کرنل(ر) وقار احمد نور ہی برنالہ کی عوام کا صحیح نمائندہ ہے’ چوہدری بہادر علی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جب بھی اقتدار میں آئی ہے چاہے وہ پاکستان یا آزاد کشمیر ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے ہیں’ کرنل(ر) وقار احمد نور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں جنہیں کامیاب کروانے کیلئے دن رات محنت کریں تاکہ برنالہ بھمبر کی عوام کو پہلے سے زیادہ زندگی کی بنیادی سہولتیں مل سکیں۔




