جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفر کھوکھر پولیس نے عمیر عرف میری ڈکیت گینگ کو گرفتار کرکے دوران تفتیش ملزمان کی نشاندہی پر10لاکھ روپے مالیت کی 12 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی، پکڑے جانیوالے ملزمان نے دوران تفتیش 14وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفر کھوکھر نے جدید ٹیکنالوجی اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عمیر عرف میری ڈکیت گینگ کے دو ارکان عمیر اور سمیر کو حراست میں لیکر دوران تفتیش ملزمان کی نشاہدہی پر شہریوں سے چھینی گئی 10 لاکھ روپے مالیت کی 12 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہے۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے پکڑے جانیوالے ڈکیت گینگ نے دوران تفتیش 14 وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے ڈکیت گینگ کی گرفتاری سے ڈکیتی راہزنی چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی آئے گی تھانہ سٹی پولیس گینگز کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں موٹر سائیکلیں چھننے و چوری کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے پولیس تھانہ سٹی کی کارکردگی کو سراہا ہے۔




