ساہیوال(بیورو چیف) ساہیوال کے گنجان ترین علاقہ اڈہ 94 سکس آر پر قصائیوں کی لوٹ مار جاری ہے انتظامیہ آنکھیں بند کر کے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ان لوگوں نے روڈ کے اوپر پھٹے لگا ے ہوے ہیں۔جن میں محمد ارشد عرف کالا قصائی جھولے لال بیف شاپ پھیرو قصائی سلیم قصائی ندیم قصائی 1200 روپے فی کلو گرام گوشت فروخت کر رہے ہیں اور مضر صحت گوشت بھی فروخت سرعام کر رہے ہیں اور مذبح خانہ کی بجائے روڈ کے اوپر ہی ذبح کر لیتے ہیں کا کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔کمشنر ساہیوال ڈی سی ساہیوال۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک افیسر سے نوٹس لینے کا مطالبہ ہے۔




