ویسٹ ورکرز کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عالمی یومِ مزدور کے موقع پر ستھرا پنجاب ایجنسی کے زیر اہتمام صفائی ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی عابد حسین بھٹی نے کی۔”ہمار ے ورکرز ہمارے ہیروز”کے نام سے ریلی ستھرا پنجا ب آفس سے ضلع کونسل چوک تک نکالی گئی۔ ریلی میں آپریشن ٹیم کے افسران اور ورکرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پر ایم ڈی کا کہنا تھا کہ ہمارے ویسٹ ورکر ہمارا اثاثہ ہیں۔ انکی محنت سے ہی ضلع بھر میں صفائی نظر آتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ورکرز کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر ستھرا پنجاب صفائی آگاہی ٹیموں کی جانب سے شہریوں کو صاف، صحت مند ماحول کیلئے مشترکہ ذمہ داری کا پیغام بھی دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں