پنجاب نے بچت اور سرمایہ کاری میں وفاق کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور (بیوروچیف) حکومت پنجاب نے سالانہ بچت پروگرام میں وفاق کو پیچھے چھوڑ دیا، جس کے مطابق صوبے کی ڈومیسٹک سیونگ ریٹ 13.6فیصد تک پہنچ گئی ہے۔گروتھ اسٹریٹجی ونگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مجموعی بچت کی شرح کم ہو کر 7.1فیصد رہ گئی، جبکہ پنجاب میں 2009سے بچت کی شرح میں مسلسل بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں قومی و صوبائی بچت کی مجموعی شرح 20.7 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ وفاقی سطح پر یہ شرح تقریباً 14 فیصد تک محدود رہی۔سرمایہ کاری کے شعبے میں بھی پنجاب آگے رہا، جہاں سرمایہ کاری کی شرح 16.6 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ قومی سطح پر یہ شرح 14.3 فیصد رہی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی اور سرمایہ کاری کے بہتر رجحان کے باعث یہ بہتری ممکن ہوئی، جبکہ مالی نظم و ضبط کو بھی اس پیش رفت کی اہم وجہ قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس رفتار کو برقرار رکھنے کیلئے صنعتی ترقی ناگزیر ہے، جبکہ پائیدار معاشی ترقی کیلئے پالیسیوں کے تسلسل کو بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں