ڈپٹی کمشنر ٹوبہ عمر عباس میلہ کا رجانہ کا تفصیلی دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت عوامی سہولیات کی بہتری کیلئے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر میلہ نے رجانہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال اور چیف آفیسر ضلع کونسل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے رجانہ کے پارک کا معائنہ کرتے ہوئے اس کی بہتری، تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کیلئے جامع پلان طلب کر لیا۔ انہوں نے پارک کو جدید فیملی پارک میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بچوں کیلئے جھولے، واکنگ ٹریک، سبزہ زار اور بہتر بیٹھنے کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے مریم نواز ہیلتھ کلینک رجانہ کا دورہ کیا جہاں طبی سہولیات، صفائی انتظامات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں سے ملاقات کی، ریکارڈ چیک کیا اور ہیلتھ کلینک میں صفائی کے معیار اور سبزہ زار کی بحالی کیلئے ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے عرصہ دراز سے بند عصیم لائبریری کی عمارت کا بھی معائنہ کیا اور فوری بحالی و فعال بنانے کیلئے پلان طلب کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں