گوجرانوالہ (بیورو چیف)گوجرانوالہ پولیس نے ماں بیٹی کا قاتل گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزم یاسر نے اعترافی بیان میں کہا کہ قتل سے پہلے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، زیادتی کے بعد خاتون کو بتایا کہ اس کے شوہر کے کہنے پر قتل کر رہا ہے۔سی پی او ڈاکٹر غیاث گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار شوہر مصطفی نے دوسری شادی کیلئے بیوی کے قتل کا منصوبہ بنایا جبکہ ملزم یاسر جوئے میں رقم ہار کر مقروض تھا۔




