اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان نے بھارتی جارحیت سے قبل ہی اس کے ناپاک عزائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات علاقائی امن وسلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔عاصم افتخاراحمد کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کیساتھ کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا اور یہ بات ہر سطح پر واضح کی جاچکی ہے۔ ہم اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی آبی جارحیت کو اعلان جنگ تصور کیاجائے گا۔ پاکستان کشیدگی پراقوام متحدہ کی ثالثی قبول کرنے پررضامند ہے۔




