سرگودھا(بیورو چیف)سرگودھا میں شادی کے جھانسہ میں مبینہ طور پر دوشیزہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے محبوب نے پھر شادی سے انکار کر دیا جس پر پولیس نے 4 ماہ بعد واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے چک 105شمالی میں نوجوان محمد اکر م نے دوشیزہ(ک)کو سلائی کے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور پھر شادی سے انکار کر دیا۔ پولیس تھانہ عطا شہید نے چار ماہ بعد متاثرہ دوشیزہ کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ ملزم محمد اکرم کے خلاف درج کر لیا اور ملزم کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔




