ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ پر تشویش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکز ی تنظیم تاجران پاکستان کے سر پر ست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکا ، جنرل سیکرٹری شیخ سعیداحمد ، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد اورچیئر مین مرزا اشرف مغل اور صدرینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور اور سینئر رہنمائوںنے کہا ہے کہ ملک میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ پر تشویشناک ہے طبی ماہرین کے مطابق اسوقت ملک میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد90 ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ2025 میں صرف 14 ہزار کیس رپورٹ ہوئے تھے طبی ماہرین کے مطابق ایڈز کی بڑھتی ہوئی تعداد کی بنیادی وجوہات میں سرنجوں اور طبی آلات کا غیر محفوظ استعمال اور غیر محفوظ خون کا انتقال HVTٹیسٹنگ ، علاج کی محدود سہولیات اور سب سے بڑھ کر عوام میں آگاہی کا فقدان اور سماجی دبائوہے جسکے باعث انکی بروقت تشخیص اور علاج ممکن نہیں ہوپاتا ملک میں اسوقت صرف97 HVTسکریننگ مراکز ہیں جوآبادی کے تناسب سے ناکافی ہیں ایڈز پر قابو پانے کیلئے حکومت کو اسکریننگ سنٹر کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ موبائیل سکریننگ یونٹس اور پرائمری ہیلتھ کئیر سسٹم کو فعال بنانا اور سرکاری و نجی اہسپتالوں میںانفیکشن کنٹرول پروٹوکولز پر عمل در آمدہر صورت یقینی بنانا ہوگا مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سر پرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ طبی ماہرین کے مطابق ایڈز لا علاج مرض ضرور ہے لیکن اسکی بروقت تشخیص، مسلسل علاج اور احتیاطی تدابیر کے ذریعیایڈز کا مریض معمول کی زندگی جی سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں