اسلام آباد پولیس کے رواں سال666سرچ آپریشنز

اسلام آباد(بیورو چیف)وفاقی دارالحکو مت اسلام آباد میں رواں برس ہونے والے سرچ آپریشنز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026کے پہلے چار ماہ کے دوران 666سرچ آپریشنز کیے گئے، جس دوران 64268افراد اور 27997گھروں کو چیک کیا گیا۔ اسکے علاوہ 7440دکانیں، 21920موٹرسائیکل اور 7817گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔جانچ پڑتال کیلئے367افغان شہریوں اور 3287افراد کو تھانے منتقل کیا گیا، آپریشنز کے دوران 1959موٹرسائیکل اور 111گاڑیاں بھی تھانے منتقل کی گئیں۔اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ آپریشنز کے دوران 7کلوچرس، 6کلو ہیروئن اور 5کلوآئس برآمد کی گئی، 87بوتلیں شراب، 6خنجر، 12کلاشنکوف اور 10بندوقیں بھی برآمد ہوئیں،اس کے علاوہ 53پستول اور 3270راؤنڈ بھی سرچ آپریشنز کے دوران تحویل میں لیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں