فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی حا جی سردار محمد،چیئر مین رانا طیب خاں نے معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے قومی دفا عی خدمات کو سراہا ہے۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے وزیرِا عظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہر محاذ پر پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور جرات کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی میں پاکستان کی مسلح افواج نے مثر ردعمل دیتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی آج بھی دنیا کے عسکری اداروں میں زیرِ بحث ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو اس کا پہلے سے زیادہ سخت اور مئوثر جواب دیا جائے گا۔انہوں نے سندھ طاس معاہدہ کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پاکستان کے لئے ناقابلِ قبول ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور یہ کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔




